سیب باغات کا ممکنہ نقصان : کشمیر میں تین اضافی ریل لائنوں کی تعمیر روک دی گئی / مرکزی وزیر ریلوئے

کشمیر سے کینا کماری تک ریل رابطے کو بڑھانے کی کوشش کے تحت مرکزی وزیر ریلوئے اشونی ویشنو نے کہا کہ اوڑی تک ریل لائن کی توسیع کا ڈی پی آر مکمل کر لیا گیا جبکہ جموںراجوری لائن پر کام جاری ہے

انہوں نے اعلان کیا کہ بارہمولہ سرینگر سیکشن کے ساتھ دو سے تین اضافی ریل لائنوں کی تعمیر کی تجاویز کا جائزہ لیا گیا لیکن سیب کے باغات کو ممکنہ نقصان پر ریاستی حکومت اور اراکین پارلیمنٹ کی طرف سے اٹھائے گئے خدشات کے بعد روک دیا گیا۔

مرکزی وزیر ریلوے اشونی ویشنو نے مرکزی بجٹ 2026-27کے تحت مرکزی زیر انتظام علاقے میں ریلوے کے بنیادی ڈھانچے کی ترقی کے لیے اہم اعلانات کیے ہیں۔کل سرمائے کے اخراجات سے ریلوے پروجیکٹوں کیلئے مختص اخراجات کا ریاستی حساب سے تقسیم فراہم کرتے ہوئے اشونی ویشنو نے ایک ویڈیو کانفرنسنگ کے ذریعے بتایا کہ بارہمولہ سے اوڑی تک ریل لائن کی توسیع کیلئے تفصیلی پروجیکٹ رپورٹ (ڈی پی آر) منصوبے کی منظوری کے لیے تیار کی گئی ہے جب کہ مجوزہ جموں ریل لائن کے لیے سروے اور ڈی پی آر پر کام جاری ہے۔انہوں نے کہا ” جموں کشمیر (یو بی ایس آر ایل) کے بڑے پروجیکٹ کی حالیہ تکمیل کے بعد، بارہمولہ سے اوڑی تک ریل لائن کو بڑھانے کے لیے ڈی پی آر تیار کیا گیا ہے اور پروجیکٹ کی منظوری کے لیے عمل جاری ہے۔ “ قابل ذکر ہے کہ حال ہی میں 272 کلومیٹر کے ا±دھم پوربارہمولہ سرینگر ریل لنک (یو بی ایس آر ایل) کے شروع ہونے سے وادی کشمیر ریل نیٹ ورک کے ذریعے باقی ہندوستان سے منسلک ہو گئی ہے۔

Comments are closed.