مجالتا ادھم پور میں مسلح جھڑپ شروع
ادھم پور ضلع کے مجالتا علاقے میں دہشت گردوں اور سیکورٹی فورسز کے درمیان مسلح تصادم آرائی شروع ہوئی ہے ۔
ذرائع نے بتایا کہ سیکورٹی فورسز نے دہشت گردوں کی موجودگی سے متعلق مخصوص اطلاعات ملنے کے بعد علاقے میں تلاشی آپریشن شروع کردیا
۔ انہوں نے کہا کہ جونہی تلاشی آپریشن شروع کردیا گیا تو وہاں موجود دہشت گردوںنے فرار ہونے کی کوشش کی جس کے ساتھ ہی سیکورٹی فورسز نے وہاں محاصرے کو وسیع کردیا اور دونوں اطراف سے گولیوں کا تبادلہ شروع ہو گیا ۔
پولیس کے ایک سنیئر عہدیدار نے ا س کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ علاقے میں مسلح تصادم آرائی شروع ہوئی ہے ۔ انہوں نے کہا کہ علاقے میں اضافی کمک روانہ کردی گئی ہے، جب کہ آپریشن جاری ہے۔
Comments are closed.