آپریشنل وجوہات: سرینگر ہوائی اڈے سے چھ پروازیں منسوخ

خراب موسمی صورتحال اور آپریشنل وجوہات کی وجہ سے سرینگر ہوائی اڈے پر فضائی سروس میں خلل جاری ہے ۔ بدھ کو ایک مرتبہ پھر سرینگر ہوائی اڈے پر کل چھ آنے اور روانگی کی پروازیں منسوخ کر دی گئیں۔

سرینگر ہوائی اڈے کے حکام کے ایک ایکس پوسٹ میںلکھا ” ایک انڈیگو، تین ایئر انڈیا، اور ایک ایئر انڈیا ایکسپریس کی پرواز کو موسم سے متعلق وجوہات کی وجہ سے منسوخ کیا گیا تھا، جبکہ اسپائس جیٹ کی ایک پرواز کو آپریشنل وجوہات کی بنا پر منسوخ کیا گیا تھا“۔انہوںنے مزید لکھا ” براہ کرم نوٹ کریں کہ آپریشنل اور موسم سے متعلق وجوہات کی بنا پر پروازیں منسوخ ہیں۔

مسافروں کو مشورہ دیا جاتا ہے کہ وہ ہوائی اڈے پر سفر کرنے سے پہلے متعلقہ ایئر لائن کے ساتھ اپنی فلائٹ اسٹیٹس کی دوبارہ تصدیق کریں۔ مزید اپ ڈیٹس موصول ہوتے ہی شیئر کی جائیں گی“۔ انہوں نے مزید لکھا کہ ہمیں ہونے والی زحمت پر افسوس ہے اور آپ کے تعاون کی تعریف کرتے ہیں۔

Comments are closed.