کشمیر کے دیہی علاقوں میں حادثات میں 15 فیصد کمی، سال 2025 میں اموات 22 فیصد کم / ایس ایس پی ٹریفک

وادی کشمیر کے دیہی علاقوں میں گزشتہ سال کے مقابلے سال 2025 میں سڑک حادثات میں 15 فیصد اور اموات میں 22 فیصد کمی ریکارڈ کی گئی کا دعویٰ کرتے ہوئے ایس ایس پی ٹریفک رولر کشمیر آر پی سنگھ نے کہا کہ محکمے نے کشمیر کے دیہی علاقوں میں سڑک کی حفاظت کو بڑھانے کیلئے نفاذ اور بیداری کے اقدامات کا ایک سلسلہ کامیابی سے نافذ کیا ہے۔

سال کے آخر میں سرینگر میں ایک پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے ایس ایس پی ٹریفک رولر کشمیر آر پی سنگھ نے کہا کہ کشمیر کے دیہی علاقوں میں حادثات میں 15 فیصد کمی درج ہوئی ہے ۔ انہوں نے کہا کہ سال 2025 میں اموات میں 22 فیصد کمی ہوئی ۔ انہوں نے کہا کہ محکمے نے کشمیر کے دیہی علاقوں میں سڑک کی حفاظت کو بڑھانے کیلئے نفاذ اور بیداری کے اقدامات کا ایک سلسلہ کامیابی سے نافذ کیا ہے۔

انہوں نے کہا سال ” 2024کے مقابلے میں سال 2025 میں حادثات میں 15 فیصد اور اموات میں 22 فیصد کمی دیکھنے میں آئی۔ پچھلے سال ہم نے 1179حادثات اور 279 اموات ریکارڈ کیں، جبکہ اس سال کے اعداد و شمار کم ہو کر ایک ہزار حادثات اور 210 اموات پر آ گئے“۔انہوں نے اس بہتری کی وجہ ضلعی پولیس، سول اور میونسپل انتظامیہ، انجینئرنگ ونگز، بیکن اتھارٹی اور تعلیمی اداروں کی اجتماعی کوششوں کو قرار دیا۔ انہوں نے بیداری مہم کو بڑھانے میں میڈیا آو¿ٹ لیٹس، این جی اوز اور طلباءرضاکاروں، خاص طور پر این سی سی اور ہائیر سیکنڈری اسکولوں کے تعاون کا بھی اعتراف کیا۔

انہوں نے کہا”ان ڈرائیووں کا مقصد زندگیوں کو بچانا اور محفوظ سڑکوں کو یقینی بنانا ہے۔ حادثے میں ضائع ہونے والی ہر جان ایک خاندان کو تباہ کر دیتی ہے۔ ہمارا مشن اسے روکنا ہے“۔ایس ایس پی سنگھ نے مسافروں کے درمیان رویے میں نمایاں تبدیلیوں کو بھی نوٹ کیا اور مشاہدہ کیا کہ اب 80 فیصد ڈرائیور سیٹ بیلٹ پہنتے ہیں اور 90 فیصد دو پہیہ گاڑی والے ہیلمٹ کا استعمال کرتے ہیں، جبکہ دکاندار اور پیدل چلنے والے بھی تجاوزات سے گریز اور فٹ پاتھ کا استعمال کرتے ہوئے تعاون کر رہے ہیں۔

Comments are closed.