سرینگر ہوائی اڈے پر کئی پروازیں منسوخ

سری نگر، 19 دسمبر

خراب موسم اور آپریشنل وجوہات کی بنا پر سری نگر کے بین الاقوامی ہوائی اڈے پر جمعہ کو کئی پروازیں منسوخ کر دی گئیں۔
ائر پورٹ حکام نے بتایا کہ خراب موسم اور آپریشنل وجوہات کی بنا پر جمعہ کو سری نگر ہوائی اڈے پر 7 پروازیں منسوخ کر دی گئیں۔
انہوں نے کہا کہ ان پروازوں میں ایئر انڈیا کی پروازیں اے آئی -3423/3424 اور اے آئی- 1799/1810 کو خراب موسمی صورتحال کی وجہ سے منسوخ کر دیا گیا۔
انڈیگو کی 6 ای -6164/6165 کی پروازیں جو امرتسر آنے اور جانے والی تھیں، کو خراب موسم کی وجہ سے منسوخ کر دیا گیا جب کہ اسپائس جیٹ کی پرواز ایس جی -661/664 جو سری نگر-دہلی سیکٹر پر چل رہی تھی، کو بھی دہلی میں خراب موسم کی وجہ سے منسوخ کر دیا گیا۔
حکام نے بتایا کہ اس کے علاوہ، سپائس جیٹ کی پرواز ایس جی -180/181 اور انڈیگو کی پروازیں6 ای – 6961/6962 (سری نگر-کولکتہ سیکٹر) اور 6 ای – 2044 کو آپریشنل وجوہات کی بناء پر منسوخ کر دیا گیا۔
حکام نے مسافروں کو مشورہ دیا کہ وہ ہوائی اڈے پر جانے سے پہلے متعلقہ ایئر لائنز کے ساتھ اپنی پروازوں کے سٹیٹس کی دوبارہ تصدیق کر لیں۔

Comments are closed.