نمبرداروں، چوکیداروں کے لیے اعزازیہ میں اضافے کی کوئی تجویز زیر غور نہیں: حکومت
جموں و کشمیر حکومت نے جمعہ کے روز ایوان کو بتایا کہ یونین ٹریٹری میں نمبرداروں اور چوکیداروں کے ماہانہ اعزازیہ میں اضافہ کرنے کی کوئی تجویز زیر غور نہیں ہے واضح رہے کہ نمبردار فی الحال 1501 روپے ماہانہ وصول کرتے ہیں جبکہ چوکیداروں کو 1500 روپے ملتے ہیں حکومت نے یہ بھی کہا کہ اعزازیہ میں آخری بار 2016 میں اُسی سال 27 اپریل کو کابینہ کے فیصلے کے بعد نظر ثانی کی گئی تھی۔
انہوں نے کہا کہ نظرثانی میں نمبرداروں کا اعزازیہ 751 روپے سے بڑھا کر 1501 روپے اور چوکیداروں کا اعزازیہ 750 روپے سے بڑھا کر 1500 روپے ماہانہ کر دیا گیا ہے۔
ان کا کہنا ہے کہ کہ فی الحال کسی بھی زمرے کے لیے اعزازیہ بڑھانے کی کوئی تجویز نہیں ہے۔
Comments are closed.