بجٹ 2026-2027 : اے اے وائی طلباء کو فیس میں مکمل چھوٹ، خاندانوں کو سالانہ 6 مفت گیس سلنڈر ملیں گے
جموں، 6 فروری
جموں وکشمیر کے وزیر اعلیٰ عمر عبداللہ، جن کے پاس خزانہ کا قلمدان بھی ہے، نے جمعہ کو قانون ساز اسمبلی میں بجٹ 2026-27 کو پیش کرتے ہوئے تمام سرکاری اسکولوں میں انتیودیا انا یوجنا (اے اے وائی) خاندانوں سے تعلق رکھنے والے طلباء کے لیے مکمل فیس معاف کرنے اور اے اے وائی گھرانوں کو سالانہ چھ مفت ایل پی جی گیس سلنڈر فراہم کرنے کا اعلان کیا۔
اسمبلی میں بجٹ پیش کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ان اقدامات کا مقصد غریب ترین خاندانوں کو براہ راست ریلیف فراہم کرنا اور تعلیم اور گھریلو توانائی کی ضروریات سے متعلق مالی بوجھ کو کم کرنا ہے۔
انہوں نے کہا کہ تعلیم سے متعلق اقدام کے تحت، سرکاری اسکولوں میں پڑھنے والے اے اے وائی خاندانوں کے تمام طلباء کو کسی بھی قسم کی فیس ادا کرنے سے استثنیٰ حاصل ہوگا۔
ایک اور بڑے فلاحی اعلان میں وزیر اعلیٰ نے کہا کہاے اے وائی خاندان سالانہ چھ مفت ایل پی جی سلنڈر حاصل کرنے کے حقدار ہوں گے۔
Comments are closed.