وزیر داخلہ نے لوک بھون جموں میں جموں کشمیر کی سیکورٹی صورتحال کا جائزہ لیا
دورہ جموں کشمیر کے دوران مرکزی وزیر داخلہ امیت شاہ نے لوک بھون جموں میں ایک سیکورٹی جائزہ میٹنگ کی صدارت کی ۔
میٹنگ میں ان کے ہمراہ داخلہ سیکرٹری ، جموں کشمیر کے لیفٹنٹ گورنر منوج سنہا ، چیف سیکرٹری جموں کشمیر ، پولیس کے ڈائریکٹر جنرل نلن پربھات کے علاوہ انٹیلی جنس بیورو کے سربراہ ، فوج کے شمالی کمان کمانڈر ، چنار کور کمانڈر ، انسپکٹر جنرل آف پولیس جموں زون سمیت دیگر افسران موجود تھے۔
اس دوران امیت شاہ نے خطے میں سلامتی کے مجموعی منظر نامے اور جاری انسداد دہشت گردی کے اقدامات کا جائزہ لیا ۔ ذرائع کے مطابق میٹنگ میں مرکزی وزیر داخلہ امیت شاہ نے تمام سیکورٹی ایجنسیوں کو الرٹ رہنے اور ہم آہنگی سے کام جاری رکھنے کی ہدایت دی ہے ۔
انہوں نے کہا کہ مرکز جموں و کشمیر میں دیرپا امن قائم کرنے اور دہشت گردی کو مکمل طور پر ختم کرنے کے لیے پرعزم ہے۔
Comments are closed.