اوڑی میں گاڑی سڑک سے پھسل گئی ، 8مسافر زخمی
اوڑی/05 دسمبر / ٹی آئی نیوز
بارہمولہ ضلع کے اوڑی کے گارکوٹ علاقے میں ٹاٹا سومو سڑک سے پھسل جانے سے آٹھ افراد زخمی ہو گئے۔
حکام نے بتایا کہ ایک گاڑی زیر رجسٹریشن نمبر JK05-7331اوڑی سے کلر کی طرف جا رہی تھی جس دوران گاڑی پر سے ڈرائیور کنٹرول کھو بیٹھا اور وہ پلٹ گئی
انہوں نے کہا کہ اس حادثے میں آٹھ افراد زخمی ہو گئے۔
زخمی افراد جن کی شناخت افتخار احمد نائک، گلزار احمد نائک، سجاد احمد نائک، صادق احمد، مبینہ بانو، نبی نائک، منظور احمد نائک اور محمد اشرف ملک کے طور پر ہوئی ہے، ابتدائی علاج کیلئے فوری طور پر سب ڈسٹرکٹ اسپتال اوڑی منتقل کیا گیا۔
بلاک میڈیکل آفیسر ڈاکٹر بلویندر سنگھ نے بتایا کہ تمام زخمیوں کی حالت مستحکم ہے۔
اس دوران پولیس نے واقعہ کا نوٹس لے لیا۔
Comments are closed.