بڈگام میں چلتی ٹرین سے گرنے کے بعد پلوامہ کی دوشیزہ زخمی ، اسپتال میں زیر علاج
سرینگر/5 دسمبر/ ٹی آئی نیوز
پلوامہ کی ایک 19 سالہ دوشیزہ جمعہ کو بڈگام میں چلتی ٹرین سے گرنے کے بعد زخمی ہوئیں جس کے بعد اس کو علاج کیلئے ایس ایم ایچ ایس اسپتال پہنچایا گیا
زخمی دوشیزہ کی شناخت انشا دختر عبدالرشید بٹ ساکنہ کھیلن پلوامہ کے بطور ہوئی ہے۔
اسپتال ذرائع نے بتایا کہ لڑکی کو ابتدائی طور پر ضلع اسپتال بڈگام پہنچایا گیا لے جایا گیا اور بعد میں متعدد زخموں کی وجہ سے خصوصی علاج کے لیے ایس ایم ایچ ایس ریفر کیا گیا۔
زخمی دوشیزہ کے ساتھ موجود خاندان والوں نے بتایا کہ وہ بڈگام میں چلتی ٹرین سے گر کر بے ہوش ہوگئی تھی۔
ایس ایم ایچ ایس کے ڈاکٹروں نے کہا کہ اس کی حالت بدستور تشویشناک ہے اور اس کا علاج جاری ہے۔ .
Comments are closed.