ستیش شرما نے آر ٹی اور دفتر سرینگر کا معائینہ کیا
سری نگر/17دسمبر
وزیر برائے خوراک، شہری رسدات و اَمورِ صارفین ،ٹرانسپورٹ، اِنفارمیشن ٹیکنالوجی،اَمورِ نوجوان و کھیل کود ستیش شرما نے آج ریجنل ٹرانسپورٹ آفس (آر ٹی او) سری نگر کا معائینہ کیاتاکہ اِس کے کام کاج اور عوامی خدمات کی فراہمی کے معیار کا جائزہ لیا جا سکے۔
دورے کے دوران وزیرموصوف نے عام لوگوں کو فراہم کی جانے والی مختلف خدمات کا جائزہ لیا جن میں ڈرائیونگ لائسنسوں کا اِجرا¿، گاڑیوں کی رجسٹریشن اور ٹرانسپورٹ سے متعلق دیگر سہولیات شامل ہیں۔ اُنہوں نے محکمہ کے اَفسران اور عملے سے بات چیت کی اور اِنتظامی مسائل اور عوامی شکایات کے بارے میں معلومات حاصل کیں۔
اُنہوں نے شفافیت،کارکردگی اور شہری مرکوزحکمرانی پر زور دیتے ہوئے اَفسران کو ہدایت دی کہ خدمات کی بروقت فراہمی کو یقینی بنایا جائے اور عوام کے لئے بغیر پریشانی اور سہل ماحول برقرار رکھا جائے۔ اُنہوں نے تاخیر کو کم کرنے اور ٹرانسپورٹ خدمات میں جوابدہی کو بہتر بنانے کے لئے ڈیجیٹل نظام کو مزید مضبوط بنانے کی ضرورت پر بھی زور دیا۔
ستیش شرمانے شہریوں کے ساتھ شائستہ رویے کی اہمیت پر بھی زور دیا اوراَفسران کو ہدایت دی کہ وہ قواعد و ضوابط پر سختی سے عمل کرتے ہوئے عوامی شکایات کا فوری ازالہ کریں۔
معائینے کے دوران آر ٹی او کشمیر قاضی عرفان، اے آر ٹی اوز اور محکمہ ٹرانسپورٹ کے دیگر سینئر اَفسران بھی موجود تھے
Comments are closed.