ٹی آر سی سرینگر میں عدم شناخت شہری بے ہوش پانے کے بعد اسپتال میں دم توڑ بیٹھا

سرینگر /05دسمبر / ٹی آئی نیوز

سرینگر کے ٹی آر سی علاقے میں ایک عدم شناخت شہری بے ہوش پانے کے بعد اسپتال میں دم توڑ بیٹھا ۔

تفصیلات کے مطابق سرینگر کے ٹی آر سی گراونڈ میں ایک نامعلوم مرد بے ہوشی کی حالت میں پایا گیا۔

حکام نے بتایا کہ پولیس کی ٹیم اطلاع ملنے کے فوراً بعد موقع پر پہنچی اور اس شخص کو علاج کیلئے ایس ایم ایچ ایس اسپتال منتقل کیا۔ تاہم، ڈاکٹروں نے اسے پہنچنے پر مردہ قرار دے دیا۔

حکام نے بتایا کہ متوفی کی شناخت کی جا رہی ہے، اور مزید کارروائی شروع کر دی گئی ہے

Comments are closed.