شدید ٹھنڈ کے باعث لداخ کے اسکول 8دسمبر سے سرمائی تعطیلات کیلئے بند رہیں گے
لداخ / 05دسمبر / ٹی آئی نیوز
شدید ٹھنڈ کو دیکھتے ہوئے محکمہ اسکولی تعلیم لداخ نے خطے میں اسکولوں کیلئے سرمائی تعطیلات کا اعلان کر دیا ہے ۔
تفصیلات کے مطابق سردی کی شدید لہر اور پورے خطے میں تیزی سے گرتے ہوئے درجہ حرارت کے پیش نظر چیف ایجوکیشن آفیسر لیہہ نے موسم سرما کی تعطیلات کیلئے اسکولوں کو مرحلہ وار بند کرنے کا حکم دیا ہے۔
چیف ایجوکیشن آفیسر کی طرف سے جاری کردہ ہدایت کے مطابق ڈپٹی کمشنر/سی ای او لداخ ہل ڈیولپمنٹ کونسل کی خواہش کے مطابق نیوما اور ڈربک زون میں آٹھویں جماعت تک کے تمام سرکاری اور نجی اسکول 8 دسمبر 2025 سے موسم سرما کی تعطیلات کیلئے بند رہیں گے۔
مزید، حکم میں کہا گیا ہے کہ ضلع لیہہ کے تمام اسکولوں میں 15 دسمبر 2025 سے موسم سرما کی تعطیلات ہوں گی، کیونکہ شدید سردی کی وجہ سے معمول کی تعلیمی سرگرمیاں متاثر ہو رہی ہیں۔
انتظامیہ نے یہ قدم انجماد کے درجہ حرارت اور ضلع میں موجود سخت موسمی حالات کو مدنظر رکھتے ہوئے اٹھایا ہے۔
Comments are closed.