لال قلعہ دھماکہ کیس: ایس آئی اے کی بٹہ مالو اور گاندربل میں چھاپہ مار کارورائیاں اور تلاشیاں
سرینگر /05دسمبر / ٹی آنی نیوز
دہلی کے لال قلعہ دھماکے کے کیس کے سلسلے میں سٹیٹ تحقیقاتی ایجنسی ( ایس آئی اے ) نے بٹہ مالو اور گاندربل میں چھاپہ مار کارورائیاں انجام دیتے ہوئے تلاشیاں لی
تفصیلات کے مطابق سٹیٹ تحقیقاتی ایجنسی (ایس آئی اے) نے گاندربل اور بٹہ مالو سرینگر میں ایئر کنڈیشننگ ٹیکنیشن کی رہائش گاہ پر چھاپہ مارا جسے اس سے قبل لال قلعہ دھماکہ کیس کے سلسلے میں گرفتار کیا گیا تھا، کیونکہ تفتیش کاروں نے مبینہ ہتھیاروں کی سپلائی کے تعلق سے تحقیقات کو وسیع کردیا
حکام نے بتایا کہ ایس آئی اے کے اہلکاروں کی ایک ٹیم نے لال قلعہ دھماکہ کیس کی جاری تحقیقات کے سلسلے میں طفیل نیاز بٹ ولد نیاز بٹ ساکنہ دیاروانی بٹہ مالو سرینگر کی رہائش گاہ پر مکمل تلاشی لی۔
انہوں نے کہا کہ اے سی ٹیکنیشن کو پہلے ہی تفتیش میں رائفل فراہم کرنے میں مشتبہ کردار کی وجہ سے حراست میں لیا جا چکا تھا۔ تازہ چھاپہ اضافی شواہد اکٹھا کرنے اور دہشت گردی کے ماڈیول سے منسلک ممکنہ رابطوں کی نشاندہی کرنے کے لیے کیا گیا۔
ذرائع نے بتایا کہ تفتیش کار اب ہتھیاروں کی سپلائی چین کا پتہ لگانے اور ان سہولت کاروں کی نشاندہی کرنے پر توجہ مرکوز کر رہے ہیں جنہوں نے پناہ، ٹرانسپورٹ یا تکنیکی مدد فراہم کی ہو گی۔
تحقیقات سے واقف ذرائع نے بتایا کہ بٹ پر ایک AK-47رائفل کا ممکنہ فراہم کنندہ ہونے کا شبہ ہے جو اس سے قبل اننت ناگ کے گورنمنٹ میڈیکل کالج میں ڈاکٹر عدیل احمد کو تفویض کردہ ایک لاکر سے برآمد کیا گیا تھا۔
اس کے ساتھ ہی، اسی تفتیش کے سلسلے میں وسطی کشمیر کے گاندربل ضلع کے وکورا میں ضمیر آہنگر کے گھر پر بھی ایک اور چھاپہ مارا گیا
ایس آئی اے نے متعدد مقامات پر اپنی تفتیش تیز کر دی ہے، اور مزید تلاشیوں اور گرفتاریوں کو خارج از امکان قرار نہیں دیا جا سکتا کیونکہ تحقیقات آگے بڑھ رہی ہے۔
Comments are closed.