سیکرٹری صحت نے عالمی یوم ایڈز 2025 کی صدارت کی

جموں/یکمدسمبر
سیکریٹری برائے صحت و طبی تعلیم ڈاکٹر سیّد عابد رشید شاہ نے آج جموں میں کینال روڈ کے کنونشن سینٹر کے آڈیٹوریم ہال میں جموں و کشمیر ایڈز کنٹرول سوسائٹی (جے کے اے سی ایس) کی طرف سے منعقدہ یوٹی سطح کی تقریب میں’ عالمی ایڈز ڈے۔ 2025‘ کی صدارت کی۔
اِس موقعہ پرڈاکٹر سیّدعابد رشید شاہ نے بطور مہمان خصوصی تقریب میں شرکت کی۔
مہمانِ خصوصی نے اَپنے خطاب میں ایچ آئی وی،ایڈز کے متاثرہ اَفراد کی زندگیوں اور ذہنی صحت پر اس کے گہرے اثرات کے بارے میں بات کی اور ایسے عوامی صحت کے چیلنجوںسے نمٹنے کے لئے اِجتماعی ذِمہ داری کی ضرورت پر زور دیا۔ اُنہوں نے مریضوں کی ایچ آئی وی خدمات تک رَسائی بہتر بنانے، بدنامی اور امتیازی سلوک ختم کرنے اور حقوق کے تحفظ کو یقینی بنانے کے لئے تبدیلی کے حل کی ضرورت پر زور دیا۔
ڈاکٹر عابد رشید نے جموں و کشمیر ایڈز کنٹرول سوسائٹی (جے کے اے سی ایس) کی کوششوں کو سراہا اور کمیونٹی کے ممبران کی جانب سے تجربات کا کھلے عام اِشتراک کرنے کی سراہنا کی۔ اُنہوں نے یقین دِلایا کہ محکمہ کی طرف سے ہر ممکن تعاون فراہم کیا جائے گا تاکہ ایچ آئی وی سے متاثرہ اَفراد صحت مند زِندگی گزار سکیں۔ اُنہوں نے 2030 تک عالمی صحت کے خطرے کے طور پر ایڈز کو ختم کرنے کے دیرپاترقیاتی ہدف (ایس ڈِی جی) کے ہدف کو حاصل کرنے میں مدد کے لئے مختلف شراکت داروںکو شامل کرنے کی اہمیت پر بھی زور دیا۔
اِس سال کے موضوع’رُکاوٹوں پر قابو پانا، ایڈز کے ردِّعمل کو تبدیل کرنا‘،ایچ آئی وی کی روکتھام اور علاج کی خدمات میں رُکاوٹوں کو دور کرنے پر مرکوز ہے اور سیاسی عزم، بین الاقوامی تعاون اور اِنسانی حقوق پر مبنی نقطہ نظر سے چلنے والے تبدیل شدہ، مضبوط ردِّعمل کا مطالبہ کرتا ہے۔
معززین نے ہیلتھ ڈیپارٹمنٹ کی مختلف شاخوں کی طرف سے فوئرایئریا میں لگائے گئے بیداری سٹالوں کا دورہ کیا۔ سٹالوں میں ایچ آئی وی،ایڈز کے بارے میںآئی اِی سی مواد، مفت ایچ آئی وی ٹیسٹنگ، ٹی بی بیداری، آیوش ادویات، انیمیامکت بھارت خدمات، ٹیلی۔ماناس خدمات، یوگا مظاہرے اور ڈائریکٹوریٹ آف ہیلتھ سروسز جموں کے تعاون سے این ایچ ایم کی جانب سے ادویات کی تقسیم شامل تھی۔

Comments are closed.