نوگام دھماکہ : ڈی جی اور آئی جی پی کشمیر نے موقعہ پر پہنچ کر حالات کا جائزہ لیا
سرینگر/15 نومبر / ٹی آئی نیوز
جموں کشمیر پولیس کے سینئر حکام نے پولیس اسٹیشن نوگام کے اندر رات ہونے والے حادثاتی دھماکے کی جگہ پہنچ کر صورتحال کا جائزہ لیا۔
تفصیلات کے مطابق جموں و کشمیر پولیس سربراہ نلین پربھات نے کچھ دیر بعد علاقے کا دورہ کیا، نقصان کا جائزہ لیا اور جائے وقوعہ سے نکلنے سے پہلے گراو¿نڈ افسران کو بریفنگ دی۔
آئی جی پی کشمیر ودھی کمار بردی بھی صبح موقع پر پہنچے اور دھماکے کے اردگرد کے حالات کا خود جائزہ لیا۔
Comments are closed.