وزیر اعلیٰ عمر عبداللہ نے گورونانک جینتی کے موقعہ پر جموںوکشمیر کے لوگوں کو مُبارک باد دِی
جموں/04نومبر
وزیر اعلیٰ عمر عبداللہ نے سکھ کیمونٹی اور جموں و کشمیر کے لوگوں کو گورو نانک جینتی کے موقعہ پرمُبارک باد دِی ہے۔
وزیر اعلیٰ نے اَپنے مبارک بادی کے پیغام میں کہا کہ گورو نانک دیو جی کی لازوال تعلیمات جو ہمدردی، مساوات اور بے لوث خدمت پر مبنی ہیں۔اِنسانیت کی راہوں کو منور کرتی رہتی ہیں اور دُنیا بھر کے لوگوں کے لئے تحریک کا ذریعہ ہیں۔ اُنہوں نے اس بات پر زور دیا کہ ہمیں ان عالمگیر اقدار کو اپنانا چاہیے تاکہ ایک ایسا معاشرہ تشکیل دیا جا سکے جو باہمی احترام، ہم آہنگی اور شمولیت پر مبنی ہو۔
عمر عبداللہ نے اُمید ظاہر کی کہ گورو نانک دیو جی کی تعلیمات کا پیغام جموں و کشمیر کو مزید اتحاد، امن اور خوشحالی کی طرف رہنمائی کرتا رہے گا۔
Comments are closed.