وزیر اعلیٰ عمر عبداللہ نے پولوویو میں کشمیر میراتھن ایکسپو کا اِفتتاح کیا
سرینگر/31 اکتوبر
وزیراعلیٰ عمر عبداللہ نے آج پولو ویو سری نگر میں کشمیر میراتھن ۔ 2025 کی نمائش کا اِفتتاح کیا۔
یہ نمائش کشمیر میراتھن کے دوسرے ایڈیشن کی تیاریاں مکمل ہونے کا آخری مرحلہ ہے جو 2 نومبر کو سری نگر کے خوبصورت شہر میں منعقد ہونے والا ہے۔
وزیراعلیٰ نے مختلف سرکاری محکموں، نجی سپورٹس کمپنیوں اور ایونٹ پارٹنروں کی جانب سے قائم کئے گئے سٹالوں اور کاﺅنٹروں کا معائینہ کیا ۔ اس نمائش میں کھیلوں کے سامان، آلات اور لوازمات کی ایک وسیع رینج کی نمائش کی گئی ہے جس کا مقصد فِٹنس اور بیرونی سرگرمیوں کو فروغ دینا ہے۔
اِس موقعہ پر نمائش میں شرکا¿کے لئے بِب کلیکشن سینٹروں اور رجسٹریشن کاو¿نٹرز بھی قائم کئے گئے ہیں۔
اِس موقعہ پر وزیراعلیٰ کے مشیر ناصر اسلم وانی، ڈائریکٹر ٹورازم کشمیر راجا یعقوب، ایونٹ آرگنائزرز اور دیگر سینئر افسران بھی موجود تھے۔ وزیراعلیٰ نے سٹال مالکان، ایتھلیٹس اور رضاکاروں سے بات چیت کی اور جموں و کشمیر میں متحرک کھیلوں کے کلچر کو فروغ دینے میں ان کے رول کی سراہنا کی۔
اِس سے قبل رواں ہفتے وزیر اعلیٰ نے رائیل سپرنگس گالف کورس میں کشمیر میراتھن۔ 2025 کی سرکاری سامان کی رونمائی کی تھی۔ ان مصنوعات میں ٹوپی، میڈل اور ریسنگ کِٹ شامل ہیں جو برداشت اور اتحاد کے جذبے کی علامت ہے۔
اُنہوں نے مجموعہ کی رونمائی کے موقعے پر تمام فِٹنس کے شوقین افراد کو اپنی صلاحیت کو جانچنے اور میراتھن میں شامل ہونے کی دعوت دی جس کا مقصد صحت مند طرزِ زِندگی کو فروغ دینا اور وادی¿ کشمیر کی قدرتی خوبصورتی کو آنے والے شرکا¿ کے سامنے اُجاگر کرنا ہے۔
Comments are closed.