بجٹ 2026-27:پانچ یونیورسٹی ٹاؤن شپ قائم کیے جائیں گے: سیتارمن

حکومت نے تعلیم کے شعبے کو مضبوط کرنے کے لیے پانچ یونیورسٹی ٹاؤن شپ کے ساتھ قومی ڈیزائن انسٹی ٹیوٹ قائم کرنے کا اعلان کیا ہے۔
وزیر خزانہ نرملا سیتارمن نے اتوار کو بجٹ 2026-27 پیش کرتے ہوئے کہا کہ پانچ یونیورسٹی ٹاؤن شپ کھولے جائیں گے۔ ان ٹاؤن شپ میں رہائش، تحقیقی سہولیات، اسٹارٹ اپ اسپیس، صحت اور ثقافتی ڈھانچہ شامل ہوگا، جس سے طلبہ، اساتذہ اور محققین کو ایک بہتر اور پُررونق تعلیمی ماحول میسر آسکے گا۔
انہوں نے کہا کہ مشرقی ہندوستان میں تعلیم اور ترقی کو فروغ دینے کے لیے نئے قومی ڈیزائن انسٹی ٹیوٹ قائم کیے جائیں گے۔ اس سے ہندوستانی ڈیزائن صنعت کو عالمی سطح پر مسابقتی بنانے، جدت کو فروغ دینے اور نوجوانوں کے لیے نئے روزگار کے مواقع پیدا کرنے میں مدد ملے گی۔
انہوں نے کہا کہ ہر ضلع میں ایک خواتین ہاسٹل بنایا جائے گا تاکہ کام کرنے والی خواتین کے لیے محفوظ اور سہل رہائش فراہم کی جا سکے۔
فلکی طبیعیات اور فلکیات کو فروغ دینے کے لیے چار ٹیلی اسکوپ تنصیبی سہولیات قائم کی جائیں گی۔

Comments are closed.