کسانوں کی آمدنی میں اضافے کے لیے مختلف اسکیموں کو مضبوط بنانے کی تجویز: سیتارمن
نئی دہلی، یکم فروری
وزیرِ خزانہ نرملا سیتارمن نے کہا کہ ملک کے کسانوں کی آمدنی بڑھانے کے لیے بجٹ 2026-27 میں ماہی پروری اور مویشی پالنے کی اسکیموں کو مضبوط کرنے کے ساتھ ساتھ ملک کے کاجو اور ناریل کو عالمی برانڈ بنایا جائے گا۔
محترمہ سیتارمن نے اتوار کے روز لوک سبھا میں بجٹ 2026-27 پیش کرتے ہوئے کہا کہ کسانوں کی آمدنی بڑھانے کے لیے ماہی پروری، مویشی پالنے اور کوکونٹ پروموشن اسکیم کو فروغ دیا جائے گا اور ہندوستانی کاجو اور کوکونٹ کو پریمیم عالمی برانڈ بنایا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ اس اسکیم کے تحت 500 جھیلوں اور امرت سروروں کے مربوط ترقیاتی اقدامات سے ماہی پروری کے شعبے کو مضبوط کیا جائے گا اور مویشی پالنے کے شعبے میں کاروباری ترقی کے ذریعے روزگار کے مواقع فراہم کیے جائیں گے۔
محترمہ سیتا رمن نے کہا کہ کوکو نٹ فروغ اسکیم کے تحت پیداوار کو بڑھانے کے ساتھ ایک کروڑ کسانوں سمیت تین کروڑ لوگوں کو معاونت فراہم کی جائے گی۔ ہندوستانی کاجو اور ہندوستانی کوکو کو 2030 تک پریمیم عالمی برانڈ بنانے کی تجویز پیش کی گئی ہے۔ انہوں نے کہا کہ چندن کے کاروبار کو بڑھانے کے لیے حکومت ریاستی حکومتوں کے ساتھ مل کر ہندوستانی چندن ایکوسسٹم کے وقار کو دوبارہ قائم کرے گی۔
Comments are closed.