سردیوں میں اضافہ کے ساتھ ہی اسکولوں کے اوقات کار میں تبدیلی
سردیوں میںاضافہ کے ساتھ ہی محکمہ اسکولی تعلیم کشمیر نے اسکولوں کے اوقات کار میں تبدیلی کا اعلان کیا ہے جس کا اطلاق یکم نومبر سے ہوگا ۔
ڈائریکٹرجنرل آف سکول ایجوکیشن کشمیر نے جمعہ کو کشمیر صوبے کے سکولوں کے اوقات میں تبدیلی کا حکم دیا ہے ۔ اس ضمن میں جاری ایک حکمنامہ کے مطابق سرینگر میونسپل حدود کے اندر تمام سرکاری اور نجی اسکولوں میں اسکول کا وقت صبح 10بجے سے دوپہر 3بجے تک ہوگا۔
اس میں یہ بھی کہا گیا ہے کہ سرینگر میونسپل حدود کے باہر کشمیر صوبے کے دیگر علاقوں تعلیمی اداروں کا وقت صبح 10بجکر 30منٹ سے شام کے 3بجکر 30منٹ تک ہوگا۔حکمنامہ میں تمام متعلقہ اداروں کو ان اوقات کار پر سختی سے عمل کرنے کی ہدایت دی گئی ہے ۔
خیال رہے کہ محکمہ اسکولی تعلیم کشمیر نے پہلے ہی اس کی تجویز سیکرٹری تعلیم کشمیر کو بھیج دی تھی جس کو منظوری ملنے کے بعد یہ حکمنامہ جاری کیا گیا ہے ۔
Comments are closed.