ولر مانسبل ڈیولپمنٹ اَتھارٹی اور گاندربل پولیس نے مانسبل جھیل کے اِردگرد صفائی مہم چلائی

ولر مانسبل ڈیولپمنٹ اَتھارٹی (ڈبلیو ایم ڈِی اے) نے ضلعی پولیس گاندربل کے اشتراک سے آج خوبصورت مانسبل جھیل کے اردگرد ایک بڑی صفائی مہم چلائی تاکہ صفائی، ماحولیاتی تحفظ اورلوگوں میں بیداری پیدا کی جاسکے۔
اِس مہم کا مقصد جھیل کے ماحولیاتی توازن کو برقرار رکھنا اور مقامی لوگوں و سیاحوں کو آلودگی سے پاک ماحول کی اہمیت کے بارے میں آگاہ کرنا تھا تاکہ سیاحوں کو ایک صاف ستھرا تجربہ حاصل ہو۔
ڈبلیو ایم ڈِی اے اور پولیس کے اَفسران و اہلکاروں کے ساتھ ساتھ مقامی باشندگان اور رضاکاروں نے اس صفائی مہم میں جوش و خروش کے ساتھ حصہ لیا جس میں جھیل کے کنارے، مانسبل پارک اور ملحقہ راستوں کا احاطہ کیا۔
چیف ایگزیکٹیو آفیسر ولر مانسبل ڈیولپمنٹ اَتھارٹی احسان الحق چشتی نے کہا کہ یہ صفائی مہم مانسبل جھیل کے تحفظ کے لئے کنزرویشن اینڈ ریویوینیشن پروگرام کا حصہ ہے ۔اُنہوں نے جھیل کے قدرتی حسن کو برقرار رکھنے میں ان کے گراں قدر تعاون کے لئے ضلع پولیس گاندربل اور مقامی کمیونٹی کی فعال شرکت کی سراہنا کی۔
اُنہوں نے شہریوں پر زور دیاکہ وہ دیرپا ویسٹ مینجمنٹ کے طریقوں کو اَپنائیں اور مانسبل جھیل کو صاف ستھرا، متحرک او رماحولیاتی لحاظ سے صحت مند رکھنے کے لئے اِجتماعی ذِمہ داری اَدا کریں فضلہ انتظام کے طریقے اپنائیں اور مشترکہ طور پر ذمہ داری لیں تاکہ مانسبال جھیل صاف، سرسبز اور ماحولیاتی طور پر صحت مند رہے تاکہ سیاحوں کو ان کے دوروں کو یادگار بنایا جا سکے۔

Comments are closed.