قومی سلامتی میں پولیس کا کردار : ڈگری کالج گاندربل میں ایک روز ہ سمینار منعقد

ریاض بٹ

وسطی ضلع گاندربل میں پولیس نے گورئمنٹ ڈگری کالج گاندربل کے اشتراک سے قومی سلامتی میں پولیس کا کردار کے موضوع پر ایک سیمینار کا کامیاب انعقاد کیا گیا۔

تقریب کی نظامت ڈاکٹر جمشیدہ اختر نے کی جنہوں نے پورے پروگرام کے ہموار اور موثر انعقاد کو یقینی بنایا۔اس دوران انٹرایکٹو اور بصیرت انگیز سیشن کا انعقاد ڈی آئی ایس پی الطاف احمد ( کے پی ایس )نے کیا، جنہوں نے اندرونی امن، امن و امان برقرار رکھنے میں پولیس کے اہم کردار پر ایک روشن خیال گفتگو کی۔

اس موقعہ پر ان کے ہمراہ ایس ایچ او سجاد اسد نے بھی بھرپور تعاون فراہم کرتے ہوئے تقریب کی کامیابی میں اہم رول ادا کیا ۔ سیمینار میں کل سات شرکا نے حصہ لیا۔ جیوری کے اراکین ڈاکٹر سمیرا سراج، ڈاکٹر صدف ثناءاللہ، اور پروفیسر مہوش سید کو تمام پیشکشوں کے اعلیٰ معیار کی وجہ سے فاتحین کا انتخاب کرنے میں مشکل پیش آئی۔اس تقریب میں پہلی پوزیشن: لبنیٰ، دوسری پوزیشن محمد شاداب اور تیسری پوزیشن منزلین طفیل نے حاصل کر لی ۔ سرفہرست تین شرکاءکو ان کی شاندار کارکردگی پر اسناد اور نقد انعامات سے نوازا گیا

۔ڈگری کالج پرنسپل گاندربل کے پرنسپل نے اس طرح کے بامعنی اور تعلیمی پروگرام کے انعقاد کیلئے ضلع پولیس گاندربل کی کوششوں کو سراہتے ہوئے اس بات پر زور دیا کہ اس طرح کے تعاون سے طلبہ کو قومی سلامتی اور استحکام کو یقینی بنانے میں قانون نافذ کرنے والے اداروں کی اہمیت کو سمجھنے میں مدد ملتی ہے۔سیمینار کا اختتام ڈی آئی ایس پی الطاف احمد کی تجویز کردہ شکریہ کے ساتھ ہوا، جنہوں نے تقریب کو کامیاب بنانے میں فعال شرکت اور تعاون پر کالج انتظامیہ، فیکلٹی، جیوری ممبران اور طلباءکا شکریہ ادا کیا۔

Comments are closed.