عمر عبداللہ کی وزرا کے کونسل اور انتظامی سکریٹریوں کے ساتھ ایک اعلیٰ سطحی میٹنگ کی صدارت

جموں، 3 نومبر

جموں وکشمیر کے وزیر اعلیٰ عمر عبداللہ نے پیر کے روز سرمائی دارالحکومت جموں میں دفاتر کھولنے کے فوراً بعد وزرا کے کونسل اور انتظامی سکریٹریوں کے ساتھ ایک اعلیٰ سطحی میٹنگ کی صدارت کی۔

میٹنگ میں محکموں کی کار کردگی کا جائزہ لیا گیا اور دربار منتقلی کے بعد انتظامی تیاریوں کا بھی جائزہ لیا گیا۔

واضح رہے کہ جموں و کشمیر کی سرمائی دارالحکومت جموں میں پیر کی صبح وزیراعلیٰ عمر عبداللہ کے سول سکریٹریٹ میں رسمی سلامی لینے کے ساتھ ہی چار سال بعد صدیوں پرانی انتظامی روایت ‘دربار منتقلی ‘ بحال ہوگئی۔

لیفٹیننٹ گورنر منوج سنہا نے سال 2021 میں اس روایت کو ’غیر ضروری‘ قرار دیتے ہوئے ختم کر دیا تھا۔

وزیر اعلیٰ کے دفتر کے ‘ایکس’ ہیںڈل پر ایک پوسٹ میں کہا گیا: ‘سرمائی دارالحکومت جموں میں دفاتر کا باضابطہ افتتاح کرنے کے فوراً بعد وزیر اعلیٰ نے وزرا کے کونسل اور انتظامی سکریٹریوں کے ساتھ ایک اعلیٰ سطحی میٹنگ کی صدارت کی تاکہ محکموں کی کار کردگی کا جائزہ لیا جاسکے اور دربار منتقلی کے بعد انتظامی تیاریوں کا بھی اندازہ لگایا جا سکے’۔

Comments are closed.