سٹیٹ بینک آف اِنڈیا نے چیف منسٹرریلیف فنڈ میں 1.55کروڑ روپے کا عطیہ دِیا

جموں/03نومبر

سٹیٹ بینک آف اِنڈیا (ایس بی آئی) کے ایک وفد نے آج سول سیکرٹریٹ جموں میں وزیر اعلیٰ عمر عبداللہ سے ملاقات کی اور چیف منسٹر ریلیف فنڈ میں بطورِ عطیہ 1.55 کروڑ روپے کا چیک پیش کیا۔
وفد کی قیادت جموں و کشمیر اور لداخ کے ڈپٹی جنرل منیجر (بزنس اینڈ آپریشنز) اور کنٹرولنگ ہیڈ جینت مانی نے کی۔
وزیراعلیٰ عمر عبداللہ نے سٹیٹ بینک آف اِنڈیا (ایس بی آئی) کے ملازمین کا شکریہ اَدا کرتے ہوئے ان کے فیاضانہ تعاون کو ”یکجہتی اور بینکنگ سے بالاتر خدمت کا قابلِ قدر جذبہ“ قرار دیا۔
اُنہوں نے کہا کہ یہ عطیہ ایس بی آئی کے سماجی ذِمہ داری کے تسلسل اور جموں و کشمیر کے لوگوںکے ساتھ اس کے گہرے تعلق کی عکاسی کرتا ہے۔

Comments are closed.