UKASگوڈس اینڈ کئیر یئرس کمپنی اضافی کرایہ کے ساتھ گاہکوں کو لوٹنے میں مصرف
کشمیری تاجر برادری سیخ پا، کمپنی کیخلاف کارورائی کرنے کا کیا مطالبہ
سرینگر /28اکتوبر / کے پی ایس
UKASگوڈس اینڈ کئیر یئرس کمپنی کی جانب سے گاہکوں کو لوٹنے اور ان سے اضافی کرایہ وصول کرنے کا معاملہ سامنے آنے کے بعد کشمیر ی تاجر بر ادری نے کمپنی کیخلاف کارورائی کا مطالبہ کیا ہے ۔
کشمیر پریس سروس کے مطابق UKASگوڈس اینڈ کئیر یئرس نامی کمپنی لدھینہ سے سرینگر تک تاجروں کا مال پہنچنے کیلئے سرگرم عمل ہے تاہم فی نگ کرایہ کو لیکر وہ اکثر و بیشتر گاہگوں کے ساتھ من مانی کرتے ہیں اور اضافی کرایہ وصول کرکے انہیں مشکلات میں مبتلا کرد یتے ہیں۔ مختلف بیو پاریوں نے کے پی ایس کو بتایا کہ وہ کمپنی کے ذریعے باہر سے سرینگر اپنا مال لاتے ہیں لیکن ستم ظریفی کی بات یہ ہے کہ جب کرایہ کا بل انہیں سونپ دیا جاتا ہے تو فی نگ کے حساب سے اس میں و آسمان کی فرق ہوتی ہے ۔ انہوں نے کہا کہ دیگر کمپنیوںکی جانب سے جہاں فی نگ کرایہ 6سے7سو روپے وصول کیا جاتا ہے وہیں اس کمپنی کی جانب سے انہیںہزار سے 12سو روپے وصول کئے جاتے ہیں جبکہ شمالی کشمیر کیلئے انہوں نے تو حد ہی کر دی ہے کیونکہ وہاں کا کرایہ 16سو تک پہنچایا جاتا ہے جو کہ سرا سر نا انصافی ہے ۔
تاجروں کا کہنا تھا کہ اس بارے میں اگرچہ کمپنی سے بھی کہیں بار اس بارے میں استفارہ کیا گیا تاہم انہوں نے اس کے باوجود بھی اپنی من مانی جاری رکھی اور گاہگوں کو دو دو ہاتھوں لوٹنے کا سلسلہ جاری رکھا جبکہ ان کا کوئی پوچھنے والا بھی نہیں ہے ۔ تاجروں نے اس بات پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ان کی کمائی اب کرایہ کے ذریعے لوٹ لی جاتی ہے جس کے بعد وہ فاقہ کشی کے شکار ہو رہے ہیں ۔ ایک مقامی ہول سیل کمپنی کے مالک نے کے پی ایس کو بتایا ” UKASگوڈس اینڈ کئیر یئرس کمپنی نے فی نگ جو ریٹ رکھی ہے وہ دیگر کمپنیوں کے مقابلے میں دوگنی ہے “۔
انہوں نے کہا کہ وہ کشمیری تاجروں کو دن دہاڑے لوٹ رہے ہیں اور مطالبہ کیا کہ ان کے خلاف کارورائی کی جائے ۔ اسی دوران مقامی کشمیر ی تاجروں نے مطالبہ کیا کہ اس کمپنی کیخلاف کارورائی کی جائے تاکہ وہ آئندہ ان کولوٹنے سے باز رہیں ۔
Comments are closed.