پلوامہ میں دکاندار بجلی کرنٹ لگنے سے جاں بحق

جنوی ضلع پلوامہ کے منگہامہ علاقے میں اس وقت سنسنی کا ماحول پھیل گیا جب دکاندار بجلی کرنٹ لگنے سے جاں بحق ہو گیا ۔

تفصیلات کے مطابق پلوامہ کا 35 سالہ شہری منگھامہ علاقے میں اپنی دکان پر بجلی کا جھٹکا لگنے سے شدید زخمی ہوا تھا جس کے بعد اس کو علاج کیلئے ایس ایم ایچ ایس اسپتال سری نگر پہنچایا گیا جہاں وہ دم توڑ بیٹھا

عین شاہدین کے مطابق شہری کو ابتدائی طور پر ضلع اسپتال پلوامہ لے جایا گیا اور بعد میں خصوصی علاج کیلئے سرینگر کے ایس ایم ایچ ایس اسپتال بھیج دیا گیا۔

انہوں نے کہا کہ اس شخص نے آج ٹرائیج وارڈ میں زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ دیا۔

اس کی شناخت بلال احمد شیرگوگری ولد عبدالصمد ساکنہ منگہامہ پلوامہ کے بطور ہوئی ہے۔

Comments are closed.