بڈگام اسمبلی سیٹ کیلئے امید وار کا اعلان آئندہ 48گھنٹوں میں کیا جائیگا /وزیر اعلیٰ عمر عبد اللہ

جموں کشمیر کے ریاستی درجہ کی بحالی کے ساتھ ہی پبلک سیفٹی ایکٹ کو ختم کیا جائے گا کا اعلان کرتے ہوئے وزیر اعلیٰ عمر عبد اللہ نے کہا کہ نیشنل کانفرنس کی جانب سے بڈگام اسمبلی سیٹ کیلئے امید وار کا اعلان آئندہ 48گھنٹوں میں کیا جائے گا ۔

سرینگر میں ایک پُر ہجوم پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے وزیر اعلیٰ عمر عبد اللہ نے کہا کہ نیشنل کانفرنس اگلے 48 گھنٹوں کے اندر بڈگام حلقہ سے اپنے امیدوار کا اعلان کرے گی۔وزیر اعلیٰ عمر نے کہا کہ ان کی پارٹی اپنے منشور کے لیے پرعزم ہے اور اپنے دور اقتدار میں ہر وعدہ پورا کیا جائے گا۔عمر عبد اللہ نے کہا”ہم بجلی کی فراہمی، سیاحت کی بحالی اور دیگر اہم مسائل سمیت عوامی خدشات کو دور کرنے کیلئے کام کر رہے ہیں“۔

انہوں نے یہ بھی کہا کہ اگر پارٹی وہاں سے انتخاب لڑنے کا فیصلہ کرتی ہے تو این سی نگروٹہ سیٹ پر کانگریس کو حمایت دے گی۔ریاست کی بحالی پر عمر عبداللہ نے امید ظاہر کی کہ اس عمل کو تیز کیا جائے گا۔انہوں نے کہا کہ ہمیں امید ہے کہ ریاست جلد از جلد بحال ہو جائے گی۔

Comments are closed.