بڈگام اور نگروٹہ اسمبلی انتخابات : دیویانی رانا اور آغا سید محسن بی جے پی امید وار نامزد
بھارتیہ جنتا پارٹی نے بڈگام اور نگروٹہ اسمبلی حلقوں کیلئے انتخابات کیلئے دو امید واروں کا اعلان کیا ہے جس میں سے بڈگام سے آغا سید محسن جبکہ نگروٹہ جموں سے دیویانی رانا الیکشن لڑیں گے ۔
اس ضمن میں بی جے پی کی مرکزی الیکشن کمیٹی نے بالترتیب نگروٹہ اور بڈگام حلقوں کے امیدواروں کے طور پر دیوانی رانا اور آغا سید موشین کے ناموں کو منظوری دے دی ہے جس کے بعد اس سلسلے میں پارٹی کی جانب سے باضابطہ طو رپر نوٹیفکیشن بھی جاری کر دی گئی ہے اور دونوں کو نامز د کیا گیا ہے ۔
دیویانی بی جے پی کے ایک سرکردہ رہنما اور نگروٹہ کے سابق ممبر اسمبلی دیویندر سنگھ رانا کی بیٹی ہیں، جن کا طویل علالت کے بعد اکتوبر 2024 میں انتقال ہو گیا تھا۔جبکہ آغا سید محسن بڈگام میں شیعہ برادری سے تعلق رکھنے والے بی جے پی کے مقامی رہنما ہیں۔
Comments are closed.