عمر عبداللہ نے ضلع بارہمولہ کے لئے کروڑوں روپیوں کے ترقیاتی منصوبوں کا ای افتتاح کیا

سری نگر، 15 اکتوبر

جموں وکشمیر کے وزیر اعلیٰ عمر عبداللہ نے بدھ کے روز ضلع بارہمولہ کے لئے 5.24 کروڑ روپیوں کی لاگت کے کئی ترقیاتی منصوبوں کا ای افتتاح کیا۔

انہوں نے کہا کہ ان منصوبوں سے ضلع میں بنیادی ڈھانچے اور بجلی کے شعبے کو مزید فروغ ملے گا۔
یہ جانکاری وزیر اعلیٰ کے دفتر کے ‘ایکس’ ہینڈل پر ایک پوسٹ کے ذریعے فراہم کی گئی۔

پوسٹ میں کہا گیا: ‘ وزیر اعلیٰ عمر عبداللہ نے آج ضلع بارہمولہ کے لئے 5.24 کروڑ روپیوں کی لاگت کے کئی ترقیاتی منصوبوں کا ای افتتاح کیا’۔
انہوں نے کہا کہ ان منصوبوں سے ضلع میں بنیادی ڈھانچے اور بجلی کے شعبے کو مزید فروغ ملے گا۔
پوسٹ کے مطابق افتتاح کئے گئے منصوبوں میں پوسٹ آفس سے کریاہا پارک تک قومی شاہراہ کے دونوں جانب فٹ پاتھ کی تعمیر، کلانترا میں ایم وی اے ریسیونگ اسٹیشن کی تعمیر اور رفیع آباد کے برہام پورہ میں 33/11 کے وی ، ایم وی اے ریسیونگ اسٹیشن کا قیام شامل ہے۔
بتایا جاتا ہے کہ ان منصوبوں کی تکمیل سے ضلع میں بجلی کے ترسیلی نظام میں بہتری اور شہری سہولیات میں اضافہ متوقع ہے۔

Comments are closed.