کپواڑہ کے مژھل سیکٹر میں دراندازی کی کوشش ناکام ، دو درانداز ہلاک ، آپریشن جاری
سرینگر / 14اکتوبر
کپواڑہ میں ایل او سی کے ساتھ دو دہشت گرد مارے گئے، آپریشن جاری ہے۔
سرحدی ضلع کپواڑہ کے مژھل سیکٹر میں لائن آف کنٹرول پر فوج نے درندازی کی ایک کوشش کو ناکام بناتے ہوئے دو دراندازوں کو ہلاک کرنے کا دعویٰ کیا ہے
تفصیلات کے مطابق کنٹرول لائن پر کپواڑہ کے مژھل سیکٹر میں دراندازی مخالف آپریشن کے دوران سیکورٹی فورسز نے دو دہشت گردوں کو مار گرایا ہے۔
ایک اعلیٰ عہدیدار نے بتایا کہ مژھل سیکٹر میں کنٹرول لائن کے ساتھ مشتبہ نقل و حرکت دیکھی گئی اور دراندازی کرنے والوں کو چیلنج کیا گیا۔ تاہم دراندازوں نے سیکورٹی فورسز پر فائرنگ کی جس سے فائرنگ کا تبادلہ شروع ہوگیا۔
فائرنگ کے تبادلے میں دو دہشت گرد مارے گئے تاہم مارے گئے دہشت گردوں کی شناخت کی جا رہی ہے۔
دریں اثنا، علاقے میں آپریشن اب بھی جاری ہے.
Comments are closed.