کٹرہ میں آٹو رکشہ اور بس کے درمیان ٹکر ، تین افراد از جاں ، دو دیگر زخمی

ریاسی کٹرہ کے قریب سرلی گاو¿ں میں آٹو رکشا اور بس کے درمیان ٹکر کے نتیجے میں تین افراد ہلاک اور دیگر زخمی ہوگئے۔

حکام نے بتایا کہ حادثہ ہیلی پیڈ کو کٹرا سے جوڑنے والی سڑک پر پیش آیا، جو ویشنو دیوی مندر پر جانے والا اہم راستہ ہے۔

انہوں نے بتایا کہ یاتریوں کو لے جانے والا آٹو رکشا مخالف سمت سے آنے والی بس سے ٹکرا گیا۔ انہوں نے کہا”اس واقعے میں آٹو رکشہ ڈرائیور اور دو مسافروں کی موقع پر ہی موت ہو گئی، جب کہ دو دیگر زخمی ہو گئے

زخمیوں کو علاج کے لیے قریبی طبی مرکز میں منتقل کر دیا گیا ہے

Comments are closed.