کشمیر میں 5 اکتوبر سے بالائی علاقوں میں رواں موسم کی پہلی برفباری کی پیشگوئی
سرینگر /30ستمبر /
محکمہ موسمیات نے 5 اور 6 اکتوبر کے دوران جموں و کشمیر کے بالائی علاقوں میں موسم کی پہلی برف باری کی پیشگوئی کی ہے، جبکہ اس مدت کے دوران دن کے درجہ حرارت میں نمایاں کمی کی پیش گوئی کی ہے۔محکمہ موسمیات کے صوبائی ناظم نے موسمی پیشگوئی کرتے ہوئے کہا کہ 4 اکتوبر تک جموں و کشمیر میں موسم عام طور پر خشک رہے گا جبکہ 4 اکتوبر کی شام یا رات تک ہلکی بارش، گرج چمک اور تیز ہواو¿ں کا امکان ہے ۔
انہوں نے کہا ” 5 سے 7 اکتوبر تک، موسم عام طور پر ابر آلود رہے گا اور کئی مقامات پر ہلکی سے درمیانے درجے کی بارش اور گرج چمک کے ساتھ بارش کے ساتھ ساتھ شمالی، وسطی اور جنوبی کشمیر، وادی چناب اور مارگن ٹاپ اور سنتھن ٹاپ جیسے اہم پہاڑی راستوں پر برف باری ہوگی“۔محکمہ نے اس دوران خطرناک مقامات پر لینڈ سلائیڈنگ اور مٹی کے تودے گرآنے کی وارننگ جاری کردی ہے ۔ محکمہ نے مزید کہا کہ 5اور 6اکتوبر کو دن کے درجہ حرارت میں نمایاں کمی متوقع ہے۔
انہوں نے کسانوں کو مشورہ دیا گیا ہے کہ وہ دھان کی کٹائی اور دیگر باغبانی فصلوں کو 4 اکتوبر کی سہ پہر تک مکمل کر لیں اور محفوظ ذخیرہ کو یقینی بنائیں۔ مسافروں، ٹرانسپورٹرز، سیاحوں اور ٹریکروں سے بھی کہا گیا ہے کہ وہ آئندہ موسم کی خرابی کے پیش نظر منصوبہ بندی کریں۔محکمہ موسمیات نے مزید کہا کہ 8 اور 10 اکتوبر کے درمیان عام طور پر خشک حالات کے ساتھ موسم دوبارہ بہتر ہونے کی توقع ہے۔
Comments are closed.