جوگی لنکر رعناواری میں دلخراش حادثہ ، کمسن طالبہ جاں بحق ، چار زخمی
سرینگر /17ستمبر /
جوگی لنکر رعناواری علاقے میں بدھ کے بعد دوپہر اس وقت سنسنی اور افراتفری کا ماحول پھیل گئی جب علاقے میں سڑک کا ایک حادثہ پیش آیا۔ عین شاہدین کے مطابق حادثہ اس وقت پیش آیا جب جب ایکو گاڑی زیر نمبر DLCAS-1744سے ڈرائیور کنٹرول کھو بیٹھا اور پیدل چل رہے اسکولی بچوں کو ٹکر ماردی جس کے نتیجے میں پانچ افراد زخمی ہو گئے ۔
انہوں نے بتایا کہ اس حادثے میں زخمی ہونے والے تمام بچوں کو علاج کیلئے اسپتال پہنچایا گیا تاہم 12سال کی طالبہ مدھیہ دختر فاروق احمد بٹ ساکنہ گور پورہ اسپتال منتقل کرنے کے کچھ دیر بعد ہی زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے چل بسا۔اسپتال ذرائع نے تصدیق کی ہے کہ چاروں زخمی راہگیر ہیں ۔
انہوں نے کہا کہ ان میں سے دو کو ایس ایم ایچ ایس اسپتال منتقل کیا گیا جبکہ ایک شدید زخمی کو سکمز صورہ ریفر کر دیا گیا۔ ایک اور زخمی شخص فی الحال رعناواری کے جے ایل این ایم اسپتال میں زیر علاج ہے۔ ڈاکٹروں نے سکمز کے مریض کی حالت تشویشناک بتاتے ہوئے کہا کہ انتہائی نگہداشت فراہم کی جا رہی ہے۔
پولیس کے ایک سنیئر آفیسر نے ا سکی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ ڈرائیور کو حراست میں لے لیا گیا ہے، اور مقدمہ درج کر لیا گیا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ حادثے کی وجہ بننے والے حالات کی تحقیقات کی جا رہی ہیں۔
Comments are closed.