وزارت داخلہ کی ٹیم کشمیر میں خیمہ زن جنوبی کشمیر کے علاقوں کا دورہ کرکے نقصان کا جائزہ لیا
سرینگر /08ستمبر /
جموں و کشمیر اور خطہ پیر پنچال میں موسلاد ار بارشوں کے بعد سیلابی صورتحال سے ہوئے نقصان کا جائزہ لینے کیلئے مرکز ی وزارت داخلہ کی ٹیم کشمیر میں خیمہ زن ہے ۔
اتوا ر کو وسطی کشمیر کے بڈگام ضلع کا دورہ کرنے کے بعد ٹیم نے سوموا رکو جنوبی ضلع اننت ناگ پلوامہ ضلع کے ساتھ ساتھ کولگام کا ددوہ کیا جس دوران انہوں نے متاثرہ علاقوں کا موقع پر معائنہ کیا اور ریلیف اور بحالی کے جاری اقدامات کا جائزہ لیا اور دورے کے دوران نقصانات کے پیمانے کو سمجھنے کیلئے مقامی حکام کے ساتھ بات چیت بھی انہوں نے گی۔
نمائندے کے مطابق کولگام دورے کے دوران ٹیم نے کئی علاقوں کا دورہ کرکے وہاں نقصان کا جائزہ لیا اور وہاں ضلع انتظامیہ کے افسران کے ساتھ ایک میٹنگ بھی منعقد کی جس دوران انہوں نے سیلاب سے ہوئے نقصان کا مکمل طو رپر جائز ہ لیا ۔ اس کے علاوہ ٹیم نے پلوامہ کا بھی دورہ کیا جس دوران انہوں نے وہاں سیلاب سے ہوئے نقصان کا جائزہ لیا ۔ ٹیم نے ضلع انتظامیہ کے ساتھ ایک میٹنگ میں تمام صورتحال کے بارے میں آگاہی لی ۔
Comments are closed.