منوج سنہا کا ایس ایم وی ڈی آئی ایم ای کے لیے 50 ایم بی بی ایس سیٹوں کی منظوری پر وزیر اعظم کا شکریہ

سری نگر، 8 ستمبر

جموں و کشمیر کے لیفٹیننٹ گورنر منوج سنہا نے نئے قائم شدہ شری ماتا ویشنو دیوی انسٹی ٹیوٹ آف میڈیکل ایکسیلنس (ایس ایم وی ڈی آئی ایم ای) کے لیے 50 ایم بی بی ایس سیٹوں کی منظوری کے لیے وزیر اعظم نریندر مودی اور صحت اور خاندانی بہبود کے مرکزی وزیر جے پی نڈا کا شکریہ ادا کیا۔

انہوں نے کہا: ‘ہمارا مقصد ایم بی بی ایس کے خواہشمندوں کی جموں وکشمیر میں تعلیم حاصل کرنے میں مدد کرنا ہے اور ہم نے پچھلے کچھ سالوں میں ایم بی بی ایس کی نشستوں میں اضافہ کرکے اس شعبے میں نمایاں پیش رفت کی ہے’۔

ان کا کہنا تھا کہ شرائن بورڈ نے 19 اگست 2023 کو ہونے والی اپنی 71ویں میٹنگ میں 100 سیٹوں والے میڈیکل کالج کو اپ گریڈ کرنے کے طویل مدتی منصوبے کے ساتھ ککریال میں 50 سیٹوں پر مشتمل میڈیکل کالج کے قیام کو اصولی منظوری دی تھی۔

موصوف لیفٹیننٹ گورنر نے پیر کو ‘ایکس’ پر اپنے پوسٹ میں کہا: ‘ نئے قائم شدہ شری ماتا ویشنو دیوی انسٹی ٹیوٹ آف میڈیکل ایکسی لینس (ایس ایم وی ڈی آئی ایم ای ) کے لیے 50 ایم بی بی ایس سیٹوں کو منظوری دینے کے لیے وزیر اعظم جناب نریندر مودی جی اور صحت اور خاندانی بہبود کے مرکزی وزیر جے پی نڈا جی کا مشکور ہوں’۔

انہوں نے کہا: ‘ شرائن بورڈ نے 19 اگست 2023 کو ہونے والی اپنی 71ویں میٹنگ میں 100 سیٹوں والے میڈیکل کالج کو اپ گریڈ کرنے کے طویل مدتی منصوبے کے ساتھ ککریال میں 50 سیٹوں پر مشتمل میڈیکل کالج کے قیام کو اصولی منظوری دی تھی’۔

منوج سنہا نے کہا کہ ‘ہمارا مقصد ایم بی بی ایس کے خواہشمندوں کی جموں وکشمیر میں تعلیم حاصل کرنے میں مدد کرنا ہے اور ہم نے پچھلے کچھ سالوں میں ایم بی بی ایس کی نشستوں میں اضافہ کرکے اس شعبے میں نمایاں پیش رفت کی ہے’۔

انہوں نے کہا: ‘ یہ کامیابیاں خصوصی دیکھ بھال تک زیادہ رسائی کو یقینی بنائیں گی اور صحت کی دیکھ بھال کا ایک مضبوط نظام قائم ہوگا’۔

Comments are closed.