اودھم پور میں منشیات فروش کے خلاف پی آئی ٹی این ڈی پی ایس ایکٹ کے تحت مقدمہ درج: پولیس
جموں، 8 اگست
منشیات فروشوں کے خلاف مہم کو جاری رکھتے ہوئے اودھم پور پولیس نے ایک اور بد نام زمانہ منشیات فروش کے خلاف پی آئی ٹی این ڈی پی ایس ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کیا ہے۔ایک پولیس ترجمان نے بتایا کہ مجاز اتھارٹی سے اجازت حاصل کرنے کے بعد پولیس نے ایک بدنام زمانہ منشیات فروش کے خلاف پی آئی ٹی این ڈی پی ایس ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کیا ہے۔
منشیات فروش کی شناخت ترون گپتا عرف کاکا ولد وید پرکاش ساکن جاکھانی اودھم پور کے طور پر کی گئی ہے۔انہوں نے کہا کہ ملزم ضلع میں منشیات کے کاروبار کو فروغ دینے میں ملوث تھا اور مقامی نوجوانوں کو منشیات سپلائی کرتا تھا۔ان کا کہنا تھا کہ اس کے خلاف ضلع کے مختلف پولیس تھانوں میں کئی مقدمے درج ہیں۔
پولیس ترجمان نے بتایا کہ یہ پی آئی ٹی این ڈی پی ایس ایکٹ کے تحت ایک ہفتے میں ہونے والی دوسری حراست ہے۔انہوں نے بتایا کہ پولیس ضلع سے منشیات کی بیخ کنی کو یقینی بنانے ک لئے پر عزم ہے۔
یو این آئی ایم ا
Comments are closed.