جموں وکشمیر میں 24 جولائی تک بارشوں کا امکان
سری نگر، 22 جولائی
محکمہ موسمیات کی پیش گوئی کے مطابق جموں و کشمیر میں 24 جولائی تک موسمی صورتحال خراب رہنے کے ساتھ کہیں کہیں بھاری بارشوں کے ساتھ تیز ہوائیں بھی چل سکتی ہیں۔
انہوں نے کہا کہ اس دوران کچھ مقامات پر سیلابی ریلے آنے، لینڈ سلائیڈنگ ہونے اور پتھر کھسک آنے کے بھر خطرات ہیں جبکہ دریائوں اور ندی نالوں میں پانی کی سطح بڑھ سکتی ہے۔
متعلقہ محکمے کے ایک ترجمان نے بتایا کہ وادی میں 22 او 23 جولائی کو کئی مقامات پر ہلکی سے درمیانی درکجے کی بارشیں ہوسکتی ہیں اور اس دوران تیز ہوائیں بھی چل سکتی ہیں جبکہ صوبہ جموں میں اس دوران کہیں کہیں بھاری بارشوں کا امکان ہے۔
انہوں نے کہا کہ 24 جولائی کو بھی موسم مجموعی طور پر ابر آلود رہنے کے ساتھ رک رک ہلکی سے درمیانی درجے کی بارشوں کا امکان ہے جبکہ اس دوران جموں صوبے میں کہیں کہیں تیز بارشیں ہوسکتی ہیں۔
ان کا کہنا ہے کہ 25 سے 27 جولائی تک موسم گرم اور مرطوب رہنے کا امکان ہے تاہم اس دوران بھی جہیں کہیں بوندا باندی ہوسکتی ہے۔
ترجمان نے بتایا کہ بعد میں 28 سے 30 جولائی تک ایک بار پھر کئی مقامات پر گرج چمک کے ساتھ بارشوں کا امکان ہے۔
محکمے نے اپنی ایڈوائزری میں کہا کہ جموں وکشمیر میں کچھ مقامات پر 22 سے 24 جولائی تک تیز بارشیں ہوسکتی ہیں اور اس دوران تیز ہوائیں بھی چل سکتی ہیں۔
انہوں نے کہا کہ اس دوران کچھ مقامات پر سیلابی ریلے آنے، لینڈ سلائیڈنگ ہونے اور پتھر کھسک آنے کے بھر خطرات ہیں جبکہ دریائوں اور ندی نالوں میں پانی کی سطح بڑھ سکتی ہے۔
کسانوں سے کہا گیا ہے کہ 22 سے 24 جولائی تک کاشتکاری سے متعلق سرگرمیوں کو معطل رکھیں۔
دریں اثنا گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کٹرہ میں سب سے زیادہ 102.1 ملی میٹر بارش ریکارڈ ہوئی ہے جبکہ راجوری میں 100 ملی میٹر، پونچھ میں 65 ملی میٹر، جموں میں 62.9 ممملی میٹر، اودھم پور میں 54 ملی میٹر اور سانبہ میں 51 ملی میٹر بارش ریکارڈ ہوئی ہے۔
گرمائی دارلحکومت سری نگر میں گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 0.2 ملی میٹر بارش ریکارڈ ہوئی ہے جبکہ قاضی گنڈ میں 0.8 ملی میٹر بارش ریکارڈ ہوئی ہے۔
وادی کے سیاحتی مقامات گلمرگ اور پہلگام میں بالترتیب 4.2 ملی میٹر اور 0.3 ملی میٹر بارش ریکارڈ ہوئی ہے۔
Comments are closed.