منوج سنہا نے ملی ٹنسی متاثرہ کنبوں کے لئے ویب پورٹل لانچ کیا

سری نگر، 22 جولائی

جموں و کشمیر کے لیفٹیننٹ گورنر منوج سنہا نے منگل کے روز ملی ٹنسی سے متاثرہ کنبوں کے لئے ایک ویب پورٹل کو لانچ کیا۔
انہوں نے کہا کہ ‘محکمہ داخلہ کی طرف سے این آئی سی کے تعاون سے تیار کردہ ویب پورٹل، دہشت گردی سے متاثرہ خاندانوں کے بارے میں جامع ضلع وار ڈیٹا حاصل کرنے اور اسے برقرار رکھنے کے لیے ایک مرکزی پلیٹ فارم کے طور پر کام کرے گا’۔
ان کا کہنا ہے کہ وہ ذاتی طور پر یونین ٹریٹری میں تمام مقدمات کے ازالوں کی نگرانی کر رہے ہیں۔

موصوف لیفٹیننٹ گورنر نے یہ باتیں منگل کو ‘ایکس’ پر اپنے پوسٹوں میں کیں۔

انہوں نے کہا: ‘ جموں کشمیر میں دہشت گردی سے متاثرہ خاندانوں کے لیے آج ایک وقف ویب پورٹل کا آغاز کیا، یہ پہل مرکز کے زیر انتظام علاقہ میں دہشت گردی سے متاثر ہونے والوں کو ریلیف، ان کی ہمدردانہ تقرریوں اور دیگر نوعیت کی امداد فراہم کرنے کے عمل کو ہموار اور تیز کرے گی’۔

منوج سنہا نے کہا: ”محکمہ داخلہ کی طرف سے این آئی سی کے تعاون سے تیار کردہ ویب پورٹل، دہشت گردی سے متاثرہ خاندانوں کے بارے میں جامع ضلع وار ڈیٹا حاصل کرنے اور اسے برقرار رکھنے کے لیے ایک مرکزی پلیٹ فارم کے طور پر کام کرے گا’۔
انہوں نے کہا: ‘میں ذاتی طور پر یونین ٹریٹری میں تمام مقدمات کے ازالے کی نگرانی کر رہا ہوں’۔

Comments are closed.