سرینگر کے خاندان کیلئے پکنک المناک ثابت ،دریائے جہلم میں ڈوب کر کمسن لقمہ اجل ، دو لاپتہ
رپورٹ ۔۔۔۔ مجید شیری
سرینگر /13جولائی / سرینگر کے ایک خاندان کیلئے اتوار کی شام کو پکنک اس وقت المناک ہو گئی جب بارہمولہ کے گانٹھ مولہ علاقے میں این ایچ پی سی نہر کے قریب دریائے جہلم میں چار افراد ڈوب گئے۔
نمائندے نے عین شاہدین کا حوالہ دیتے ہوئے بتایا کہ خاندان پکنک پر تھا کہ دو بچے جہلم میں پھسل گئے، خاندان کے دو دیگر افراد نے انہیں بچانے کیلئے چھلانگ لگائی لیکن وہ دونوں ڈوب گئے۔انہوں نے کہا کہ ایک مقامی نے فوری طور پر جہلم میں چھلانگ لگا دی اور ایک شخص کو بچانے میں کامیاب ہو گیا۔ تاہم ایک نابالغ کی لاش نکال لی گئی باقی دو کا تاحال کوئی سراغ نہیں مل سکا جس میں مبینہ طور پر ایک کمسن اور بزرگ شامل ہیں۔
پولیس کے ایک سنیئر آفیسر نے اس کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ ابھی تک دو افراد لاپتہ ہیں، جس سے مقامی پولیس، ایس ڈی آر ایف کی ٹیمیں اور رضاکاروں پر مشتمل بڑے پیمانے پر تلاش اور بچاو¿ کی کوششیں شروع ہو رہی ہیں۔انہوں نے بتایا کہ آپریشن جاری ہے اور لاپتہ افراد کی تلاش کے لیے تمام کوششیں کی جارہی ہیں۔ متاثرین کی مزید شناخت کی تفصیلات معلوم کی جا رہی ہیں۔
Comments are closed.