کولگام میں سڑک حادثہ، دس امر ناتھ یاتری زخمی
سری نگر، 13جولائی
جنوبی کشمیر کے ضلع کولگام میں اتوار کو پیش آئے سڑک کے ایک حادثے میں کم از کم دس یاتری زخمی ہوئے ہیں۔اطلاعات کے مطابق سری نگر جموں شاہراہ پر کھڈونی کے مقام پر تین یاترا بسیں آپس میں ٹکرا گئیں جس کے نتیجے میں ایک درجن کے قریب یاتری زخمی ہوئے جنہیں علاج ومعالجہ کی خاطر نزدیکی ہسپتال منتقل کیا گیا۔ ابتدائی اطلاعات کے مطابق تمام زخمیوں کی حالت خطرے سے باہر ہے۔
واضح رہے کہ امرناتھ یاترا کے دوران جموں-سری نگر شاہراہ پر بڑی تعداد میں یاتریوں کی آمد و رفت جاری ہے، اور حکام کی جانب سے سیکیورٹی اور ٹریفک نظام کو برقرار رکھنے کے لیے خصوصی انتظامات کیے گئے ہیں۔
انتظامیہ نے تمام گاڑیوں کو رفتار کی حد کا خیال رکھنے اور ٹریفک قوانین پر عمل کرنے کی ہدایت دی ہے تاکہ ایسے ناخوشگوار واقعات سے بچا جا سکے۔
Comments are closed.