چورو راجستھان کے قریب فضائیہ کا ایک طیارہ گرکر تباہ ، دو پائلٹ از جاں
راجستھان کے چورو کے قریب بدھ کی صبح جیگوار ٹرینر طیارے کے حادثے میں فضائیہ کے دو پائلٹ ہلاک ہوگئے۔آئی اے ایف نے کہا کہ حادثے کی وجوہات کا پتہ لگانے کیلئے کورٹ آف انکوائری تشکیل دی گئی ہے۔
ایک مختصر بیان میں کہا” ایک آئی اے ایف جیگوار ٹرینر طیارہ معمول کے تربیتی مشن کے دوران حادثے کا شکار ہوا اور آج راجستھان کے چورو کے قریب گر کر تباہ ہو گیا“۔انہوں نے کہا کہ حادثے میں دونوں پائلٹوں کو مہلک چوٹیں آئیں۔ کسی شہری املاک کو کوئی نقصان نہیں پہنچا۔ “
آئی اے ایف نے کہا کہ وہ جانوں کے ضیاع پر گہرا افسوس کرتا ہے اور غم کی اس گھڑی میں غمزدہ خاندانوں کے ساتھ مضبوطی سے کھڑا ہے۔ اس نے کہا کہ حادثے کی وجہ معلوم کرنے کے لیے ایک کورٹ آف انکوائری تشکیل دی گئی ہے۔اس سے قبل ازیں راجستھان پولیس حکام نے بتایا کہ طیارہ تقریباً 1.25 بجے گر کر تباہ ہوا۔
راجلدیسر کے ایس ایچ او کملیش نے بتایا کہ طیارہ تقریباً 1.25 بجے بھانوڈا گاو¿ں کے ایک زرعی کھیت میں گر کر تباہ ہوا۔ انہوں نے کہا کہ جائے حادثہ کے قریب انسانی جسم کے اعضاءملے ہیں۔حادثے کے کچھ دیر بعد مقامی لوگ جائے وقوعہ پر پہنچے اور انہیں جلتا ہوا ملبہ ملا۔راجلدیسر اور رتن گڑھ سے پولیس، فائر بریگیڈ کے اہلکار اور ایمبولینسیں پہنچ گئیں، اور علاقے کو گھیرے میں لے لیا گیا۔راجستھان کے گورنر ہری بھاو¿ باگاڑے اور وزیر اعلی بھجن لال شرما نے اس واقعہ پر دکھ کا اظہار کیا ہے۔ واقعے کے فوراً بعد، انتظامیہ الرٹ موڈ میں ہے اور حکام کو راحت اور بچاو¿ کے کاموں کے لیے ہدایات دی گئی ہیں۔
Comments are closed.