ڈاکٹر فاروق عبد اللہ کی بیان بازی کو اب جموں کشمیر کے لوگ سنجیدہ نہیں لیتے ہیں / غلام علی کٹھانہ
ڈاکٹر فاروق عبد اللہ کی بیان بازی کو اب جموں کشمیر کے لوگ اہمیت نہیں دیتے ہیں کی بات کرتے ہوئے ممبر پارلیمنٹ غلام علی کٹھانہ نے کہا کہ جموں کشمیر کے ریاستی درجہ کی بحالی بی جے پی کے بغیر کوئی نہیں کر سکتا ۔ انہوں نے کہا کہ ہمارے وزیر اعظم اور وزیر داخلہ نے اس کا وعدہ کیا ہے اور اس کو بحال کیا جائے گا ۔
ایس کے آئی سی سی میں ایک تقریب کے حاشیہ پر میڈیا سے بات کرتے ہوئے بی جے پی کے ممبر پارلیمنٹ غلام علی کٹھانہ نے کہا کہ نیشنل کانفرنس کے صدر ڈاکٹر فارو ق عبد اللہ کی بیان بازی محض اب سیاسی ہے کیونکہ لوگ جموں کشمیر کے لوگ اب اس کو سنجیدہ نہیں لیتے ہیں اور نہ ہی جموں کشمیر کے نوجوان اب ان باتوں سے بیوقوف بنایا جا سکتا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ وزیر اعلیٰ عمر عبد اللہ کو لوگوں نے منڈیٹ دیا اور انہیںاس پر کھرا اترانا چاہےے تاہم یہ ان کی ناکامی ہئے ۔ کٹھانہ نے مزید کہا کہ جموں کشمیر کے ریاستی درجہ کی بحالی کیلئے وزیر اعظم نریندر مودی اور وزیر داخلہ امیت شاہ نے لوگوں سے وعدہ کیا ہے اس کو پورا کیا جائے گا ۔ انہوں نے کہا کہ جموں کشمیر کا ریاستی درجہ ہم ہی بحال کریں گے ۔
انہوں نے کہا کہ پہلگام دہشت گرد حملے کے بعد کشمیر کے بچہ بچہ نے اس کی مذمت کی اور واضح کیا کہ وہ تشدد کے ساتھ نہیں ہے ۔ غلام علی کٹھانہ نے کہا کہ جموں کشمیر میں سیاحتی شعبہ کی بحالی کیلئے مزید کوششیں کرنے کی ضرورت ہے ۔
Comments are closed.