عمر عبداللہ کی لداخ کے لوگوں سے امن کا راستہ اختیار کرنے کی اپیل

جموں، 25 ستمبر

جموں و کشمیر کے وزیر اعلیٰ عمر عبداللہ نے لیہہ کی صورتحال کو خراب قرار دیتے ہوئے لوگوں سے امن بر قرار رکھنے کی اپیل کی انہوں نے کہا کہ مرکزی حکومت کو ان کے جائز مطالبے پورے کرنے چاہئیں وزیر اعلیٰ نے ان باتوں کا اظہار جمعرات کو کٹھوعہ میں نامہ نگاروں کے ساتھ بات کرنے کے دوران کیا انہوں نے کہا: ‘لیہہ میں حالات خراب ہیں، کئی قیمتی جانوں کا زیاں ہوا ہے اور کئی زخمی ہیں، میں صرف یہ اپیل کرسکتا ہوں کہ قانون کو اپنے ہاتھوں میں نہ لیا جائے اور امن کا راستہ اختیار کیا جانا چاہئے’۔

ان کا کہنا تھا کہ مرکزی حکومت کو ان کے جائز مطالبوں کو پورا کرنا چاہئے۔

بی جے پی کا کانگریس پر الزام لگانے کے بارے میں پوچھے جانے پر عمر عبداللہ نے کہا: ‘لداخ میں حکومت ان کی ہے، انتظامیہ ان کی ہے جب یہ ناکام ہوتے ہیں تو دوسروں پر الزام لگاتے ہیں’۔

Comments are closed.