سالانہ امرناتھ یاترا : پولیس سربراہ نے سرینگر میں سیکورٹی جائزہ اجلاس کی صدارت کی

جموں کشمیر پولیس سربراہ نلین پربھات نے پولیس کنٹرول روم کشمیر میں آئندہ امرناتھ یاترا کے سلسلے میں ایک اعلیٰ سطحی سیکورٹی جائزہ اجلاس کی صدارت کی۔ اجلاس میں فوج، مرکزی مسلح پولیس فورسز ،انٹیلی جنس ایجنسیوں اور جموں و کشمیر پولیس کے سینئر افسران نے شرکت کی۔

اجلاس کے دوران یاترا کے پ±رامن، محفوظ اور کامیاب انعقاد کے لیے کیے گئے سیکورٹی انتظامات اور تیاریوں کا تفصیلی جائزہ لیا گیا۔ ڈی جی پی نے یاتریوں کی سہولت اور حفاظت کے لیے کیے جانے والے اقدامات کا بھی معائنہ کیا۔

نلین پربھات نے حساس مقامات اور یاترا کے مرکزی راستوں پر سیکیورٹی مزید سخت کرنے کی ہدایت دیتے ہوئے قومی شاہراہ اور ریلوے انفراسٹرکچر کی حفاظت کو مزید مضبوط بنانے پر زور دیا۔ انہوں نے تمام فورسز کو معیاری عملی طریقہ کار پر سختی سے عمل درآمد اور تعینات اہلکاروں کی روزانہ بریفنگ یقینی بنانے کی ہدایت دی۔

ڈی جی پی نے یاتریوں میں حفاظتی رہنما اصولوں سے متعلق بیداری پیدا کرنے کے لیے کیمپوں اور اہم مقامات پر بینرز اور پوسٹرز آویزاں کرنے کی ضرورت پر بھی زور دیا۔ انہوں نے کہا کہ سیکیورٹی انتظامات میں کسی بھی قسم کی غفلت یا کوتاہی کی کوئی گنجائش نہیں ہے۔

Comments are closed.