نارکو دہشت گردی کی تحقیقات : ایس آئی اے کا ساوجیاں پونچھ میں چھاپہ اور تلاشی

سرینگر /10جون / ٹی آئی نیوز

نارکو دہشت گردی کی تحقیقات کے سلسلے کو تیز کرتے ہوئے سٹیٹ تحقیقاتی ایجنسی ( ایس آئی اے ) نے ساوجیاں پونچھ میں چھاپہ مار کارورائی انجام دیتے ہوئے تلاشیاں لی ۔

تفصیلات کے مطابق سٹیٹ تحقیقاتی ایجنسی (ایس آئی اے) ساوجیاں پونچھ میں ایک رہائشی مکان پر چھاپہ مارا

ذرائع نے بتایا کہ وارڈ نمبر 06 گگریاں بی کے رہائشی محمد جمیل ولد محمد لطیف کے گھر پر آج صبح چھاپہ مارا گیا۔

انہوں نے بتایا کہ یہ کارروائی نائب تحصیلدار ساوجیاں اور چوکی انچارج ساوجیاں کی موجودگی میں کی گئی۔

کہا جاتا ہے کہ یہ کارروائی ایس آئی اے جموں میں درج ایف آئی آر نمبر 02/2022سے منسلک ہے، جس میں مبینہ طور پر دہشت گرد گروپوں کی جانب سے اپنی سرگرمیوں کو مالی اعانت فراہم کرنے کے لیے سرحد پار منشیات کی اسمگلنگ کا استعمال شامل ہے۔

Comments are closed.