آج کشمیر کو کنیا کماری سے جوڑنے کا خواب پورا ہوا: منوج سنہا
جموں،6 جون
جموں و کشمیر کے لیفٹیننٹ گورنر منوج سنہا نے 6 جون کو جموں و کشمیر کی تاریخ کا ایک یاد گار دن قرار دیتے ہوئے کہا کہ آج کشمیر کو کنیا کماری سے جوڑنے کا خواب پورا ہوا
واضح رہے کہ وزیر اعظم نریندر مودی جمعہ کے روز دنیا کے سب سے اونچے ریل پل ‘چناب ریل پل’ کا افتتاح کرکے اس کو قوم کے نام وقف کر دیا منوج سنہا جو خود اس موقع پر موجود تھے، نے ‘ایکس’ پر ایک پوسٹ میں کہا: ‘آج بہت یاد گار دن ہے،6 جون 2025 جموں و کشمیر کی تاریخ میں لکھا جائے گا’۔
انہوں نے کہا: ‘وزیر اعظم نریندر مودی نے دنیا کے سب سے اونچے آرچ برج ‘چناب ریل پل’ اور انجی پل، جو ہندوستان کا پہلا کیبل اسٹیڈ ریل پل ہے، کا افتتاح کیا اور اس طرح کشمیر کو کنیا کماری سے جوڑنے کے خواب کو حقیقت میں بدل دیا
Comments are closed.