وزیر اعلیٰ عمر عبداللہ کی زیڈی بل میں یومِ عاشورہ کے جلوس میں شرکت، عزاداروں میں پانی تقسیم

وزیر اعلیٰ عمر عبد اللہ نے یومِ عاشورہ کے موقع پر زیڈی بل میں عزاداروں کے جلوس میں شرکت کی اور نیشنل کانفرنس کی جانب سے قائم کردہ سبیل پر عزاداروں میں پانی اور دودھ تقسیم کیا۔

وزیر اعلیٰ کے ہمراہ ان کے مشیر ناصر اسلم وانی اور زیڈی بل کے رکن اسمبلی تنویر صادق بھی موجود تھے۔

اس موقع پر وزیر اعلیٰ نے عزاداروں اور رضاکاروں سے ملاقات کی اور یومِ عاشورہ کی مناسبت سے جاری خدمتِ خلق کی سرگرمیوں میں حصہ لیا۔

Comments are closed.