قاضی گنڈ میں المناک حادثہ ،کم عمر نوجوان جاں بحق ، دو دیگر زخمی
سرینگر /03جون /
قاضی گنڈ میں منگل کی شام ایک موٹرسائیکل بس سے ٹکرانے سے ایک کم عم لڑکا جاں بحق اور دو دیگر زخمی ہو گئے۔
نمائندے نے بتایا کہ یہ حادثہ جموں سرینگر قومی شاہراہ پر بونہ گام میں پیش آیا، جس میں ایک موٹر سائیکل اور ایک اسکول بس شامل تھی۔ان کا کہنا تھا کہ ایک لڑکا موقع پر ہی دم توڑ گیا، جب کہ دو دیگر زخمی ہوئے۔ حکام نے بتایا کہ زخمیوں کو علاج کیلئے اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔
مہلوک نوجوان کی شناخت سنیف سلام بٹ ولد عبدالسلام بٹ ساکنہ بونہ گام کے طور پر ہوئی ہے۔ جبکہ زخمیوں کی شناخت حذیف نواز بٹ ولد نواز احمد بٹ ساکنہ بیہامہ اور زید احمد شاہ ولد محمد شفیع شاہ ساکن بیہامہ کے طور پر ہوئی ہے۔پولیس نے واقعہ کی نسبت کیس درج کرکے تحقیقات شروع کردی ہے ۔
Comments are closed.