وادی میں جاری شدید گرمی کی لہر کے بیچ اسکولوں کے اوقات کار میں تبدیلی
سرینگر /22مئی / ٹی آئی نیوز
وادی کشمیر میں جاری شدید گرمی کی لہر کے بیچ محکمہ اسکولی تعلیم نے اسکولوں کے اوقات کار میں تبدیلی کا اعلان کیا ہے ۔ تازہ اوقات سوموار سے نافذ العمل ہوں گے ۔
اس ضمن میں ڈائریکٹوریٹ آف سکول ایجوکیشن کشمیر کے جاری کردہ ایک سرکاری حکم کے مطابق سری نگر میونسپل حدود میں واقع اسکول اب صبح 8بجکر 30منٹ سے دوپہر 2بجکر 30منٹ تک کام کاج کریں گے جبکہ سرینگر ضلع کی میونسپل حدود سے باہر اور کشمیر صوبے کے دیگر علاقوں کے اسکول صبح 9بجے سے دوپہر 3بجے تک نظر ثانی شدہ اوقات پر عمل کریں گے۔
حکمنامہ میں اس بات پر زور دیا گیا کہ نیا شیڈول تمام تعلیمی اداروں کے لیے پابند ہے اور خبردار کیا گیا کہ کسی بھی انحراف کو سنجیدگی سے دیکھا جائے گا۔
Comments are closed.